گورنر نے سلامتی جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی

جموں:گورنر ستیہ پال ملک نے آج یہاں راج بھون میں اعلیٰ سول، پولیس ، سینٹرل آرمڈ پولیس،فوج اور مرکزی سراغرساں ایجنسیوں کے اعلیٰ افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں سیکورٹی نظامت سے متعلق امور کا تفصیلی جائیزہ لیا۔
میٹنگ میں گورنر کے مشیرکے، وجے کمار، شمالی فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ، چیف سیکرٹری بی وی آر سبرامنیم، ڈی جی پی دلباغ سنگھ، 16 ویں کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل پرمجیت سنگھ،9 ویں کور کے جی او سی لیفٹنٹ جنرل وائی وی کے موہن، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اُمنگ نرولا، سپیشل ڈی جی پی سی آر پی ایف، وی ایس کے کامودی، اے ڈی جی پی، سی آئی ٹی بی سری نواس، اے ڈی جی پی سیکورٹی، لاء اینڈ آرڈر منیر خان، اے ڈی جی سی آر پی ایف کمل این چودھری، آئی جی بی ایس ایف، رام اوتار، میجر جنرل ڈیلٹا فورس راجیو نندہ، صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما، آئی جی پی جموں ایس ڈی ایس جموال اور کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔
گورنر نے سیکٹروں کی بنیاد پر موجودہ سلامتی صورتحال اور اُبھرنے والے چیلنجوں کا جائیزہ لیا۔انہوں نے زمینی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھنے کے علاوہ سلامتی فورسز اور سول انتظامیہ کے مابین بہتر تال میل کی ضرورت پر زور دیا۔
گورنر نے ریاست کی قانون کی صورتحال کا جائیزہ لیتے ہوئے کہا کہ اہم افراد اور تنصیبات کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے چوکسی میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔انہوں نے سلامتی دستوں اور سول انتظامیہ کی طرف سے حال ہی میں کشتواڑ ضلع میں امن و قانون کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی ستائش کی۔
میٹنگ میں ریاست میں آنے والے پنچائتی انتخابات کے احسن انعقاد کے لئے کئے جارہے اقدامات کا بھی جائیزیہ لیا گیا۔
گورنر نے پُر امن طریقے پر شہری بلدیاتی اداروں کے انتخابات منعقد کرانے کے لئے انتظامیہ اور حفاظتی عملے کی تعریف کی۔

Comments are closed.