گلمرگ میں 1 سینٹی میٹر تازہ برفباری، میدانی علاقوں میں جم کر بارشیں

سرینگر/ 20 اپریل / ٹی آئی نیوز

گلمرگ سمیت بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی جب کہ وقفے وقفے سے بارش میدانی علاقوں میں ہوئی جس سے جموں و کشمیر میں پارہ نیچے آگیا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 28.3 ملی میٹر بارش، قاضی گنڈ میں 68.0 ملی میٹر، پہلگام میں 43.7 ملی میٹر، کوکرناگ میں 36.8 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گلمرگ میں (ایک سینٹی میٹر) تازہ برف ریکارڈ کی گئی

ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے

Comments are closed.