گلمرگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ، میدانی علاقوں میں بارشیں

سرینگر/ 2 مارچ / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر میں جاری خراب موسمی صورتحال کے چلتے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی

شہرہ آفاق گلمرگ میںتازہ برف در ج کی گئی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں رم جم بارشوں کے ساتھ سردی کی لہر واپس لوٹ آئی

ادھر محکمہ موسمیات نے 24گھنٹوں تک مزید بارشوں اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کل سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا ہے
اس دوران سرینگر میں 7 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 2.4 اور گلمرگ میں منفی 0.6 ڈگری کم سے کم درجہ حرارت درج کیا گیاجبکہ لداخ کے علاقے میں کرگل اور لیہہ دونوں میں منفی 3.4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Comments are closed.