گلمرگ سرما ئی کھیلوں کا مرکز جلد بننے جا رہا ہے ،حکومت کی کوششیں جاری / منوج سنہا

سرینگر /10فروری / ٹی آئی نیوز

شہر ہ آفاق گلمرگ موسم سرما کے کھیلوں کا مرکز جلد بننے جا رہا ہے اور اس کیلئے حکومت کی کوششیں جاری ہیں کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر کو کھیل کود کو بڑھاوا دینے کیلئے مختص بجٹ دیگر ریاستوں سے زیادہ ہے

گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جو اس سے وابستہ ہیں۔

Comments are closed.