گلمرگ اور سونہ مرگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ، میدانوں میں رم جم بارشیں

سرینگر /12مارچ / ٹی آئی نیوز

ہلکی بارش میدانی علاقوں میں ہوئی، گلمرگ میں اونچی جگہوں پر تازہ برفباری ہوئی۔

میدانی علاقوں میں ہلکی بارش جبکہ گلمرگ اور سونہ مرگ سمیت دیگر بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کے بعد موسم میں بہتری آئی

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پہلگام میں 0.6 ملی میٹر، کپواڑہ میں 0.2 ملی میٹر، کوکرناگ میں 1.2 ملی میٹر بارشیں ہوئی جبکہ گلمرگ میں 2 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے۔

درجہ حرارت کے بارے میں، انہوں نے کہا، سرینگر میں کم از کم 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
اسی طرح سے قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 4.4 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 5.8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

Comments are closed.