گلمرگ ، سونہ مرگ اور سمتھن ٹاپ کی پہاڑیوں پر رواں موسم کی پہلی برفبار ی

سرینگر /06اکتوبر /

گلمرگ اور سونہ مرگ کے علاوہ سمتھن ٹاپ پر ہلکی تازہ برفباری سے سفید چارد بچھ گئی جبکہ وادی کے میدانی علاقوں میں شبانہ بارشیں ہوئی۔ ادھر موسمی صورتحا ل میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر محسوس کی گئی ۔

اسی دوران محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق سنیچروار کی شام دیر گئے سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے گلمرگ ، سونہ مرگ کی پہاڑیوں اور سمتھن ٹاپ پر رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی ۔

ساتھ ہی میدانی علاقوں میں موسلاد دار بارشیں بھی ہوئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلمرگ کی افروٹ پہاڑیوں پر طویل خشک سالی کے بعد برف و باراں کا سلسلہ شروع ہوا جو دیر رات گئے تک جاری رہا ۔

Comments are closed.