گلزار پورہ اونتی پورہ میں آتشزدگی سے چار دکانیں او رگرانری مل خاکستر

سرینگر /30جولائی / ٹی آئی نیوز

جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے گلزار پورہ علاقے میں آگ کی ہولناک واردات میں چار دکانیں اور ایک مل خاکسترہوئی

تفصیلات کے مطابق ہائر اسکنڈری اسکول گلزار پورہ اونتی پورہ کے قریب بشیر احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکنہ گلزار پورہ کی گرانری مل میں آگ لگ گئی۔
انہوں نے کہا کہ فائر سروس، پولیس اور مقامی لوگوں کی اجتماعی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا تاہم جب تک آگ کو قابو میں کیا گیا تب تک آگ سے چار دکانیں اور مل خاکستر ہو چکی تھی ۔

بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ بجلی شارٹ سرکٹ ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی ہے

Comments are closed.