گزشتہ پانچ سالوں میں ہم جموں و کشمیر میں سنیما کلچر کو بحال کرنے میں کامیاب ہوئے/منوج سنہا

سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں جموں کشمیر فلم کنکلیو میں شرکت کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ان کی قیادت والی انتظامیہ یورپی ممالک کے خطوط پر فلم کی بہتر شوٹنگ کے ماڈل پر کام کر رہی ہے کیونکہ جموں کشمیر کو عالمی فلمی مقام پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا ” مجھے یاد ہے کہ راج کپور کشمیر میں فلم کی شوٹنگ سے محبت کرتے تھے۔ یہ سب صرف شوٹنگ کے بارے میں نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ یورپی ممالک کی طرز پر فلم کی شوٹنگ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ایک ماڈل پر عمل پیرا ہے تاکہ جموں و کشمیر جلد ہی ایک عالمی فلمی مقام بن جائے۔

Comments are closed.