گزشتہ دو برسوں کے دوران 4کروڑ 48لاکھ سیاح سیر وتفریح پر آئے :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
جموں،04 مارچ
جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران4کروڑ 48لاکھ سیاح وارد جموں وکشمیر ہوئے۔
انہوں نے کہاکہ سیاحت کو فروغ دینے کی خاطر 30.8کروڑ روپیہ صرف کئے گئے ہیں۔
یو این آئی نامہ نگار کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر مبارک گل کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ گزشتہ دو سالوں کے دوران 4کروڑ 48لاکھ سیاح جموں وکشمیر کی سیر وتفریح پر آئے جن میں 1.20لاکھ غیر ملکی سیلانی بھی شامل ہیں۔
وزیر اعلیٰ جن کے پاس ٹورازم محکمہ کا قلمدان بھی ہے نے کہاکہ سال 2023کے دوران 2کروڑ 12لاکھ اور سال 2024کے دوران 2کروڑ 36لاکھ سیاحوں نے جموں وکشمیر کے قدرتی نظاروں سے لطف اٹھایا۔
انہوں نے کہاکہ سال 2023میں 55ہزار 337اور سال 2024میں 65ہزار 452غیر ملکی سیلانی جموں وکشمیر کے دورے پر آئے۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کی خاطر محکمہ سیاحت نے 35.8کروڑ روپیہ خرچ کئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں محکمہ سیاحت کے 59 اثاثے آوٹ سورس کئے گئے۔
Comments are closed.