گریز بانڈی پورہ میں برفانی تودے کی زد میں آنے والی خاتون اور دوشیزہ کو بچا لیا گیا

سرینگر /10فروری / ٹی آئی نیوز

شمالی ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں برفانی تودہ گرنے کے بعد ایک خاتون اور ایک لڑکی کو زندہ بچا لیا گیا

حکام نے بتایا کہ گریز کے تلیل علاقے کے مزگنڈ بالا کے قریب صبح ایک برفانی تودہ گرا جس دوران ایک بچی تبسم بانو دختر محمد یوسف اور ایک خاتون شہناز بیگم زوجہ ظہورو احمد کو برفانی تودے کی زد میں آکر اس کے نیچے دب گئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر مقامی لوگوں نے بچاﺅ آپریشن شروع کیا اور سخت کوششوں کے بعد دونوں کو زندہ بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ برفانی تودے کے شکار علاقوں کے قریب نہ جائیں۔

Comments are closed.