سرینگر26نومبر : آ ل پارٹی سکھ کارڈنیشن کمیٹی نے گردوارا کرتارپور صاحب تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان کی جانب سے کرتارپور سرحد کھولنے اور دونوں پنجاب کے درمیان کوریڈور تعمیر کرنے کے فیصلے کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی تعلقات کو کم کر نے میں بہت زیادہ مدد ملے گی۔ آ ل پارٹی سکھ کارڈنیشن کمیٹی کے چیر مین جگموہن سنگھ رینا کہ کشمیر کے لوگ خاص طور پر سکھ طبقہ اس فیصلے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بھارتی سکھوں کو پاکستان میں واقع مختلف مذہبی مقامات تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت بڑی خوش خبری ہے، ہم دہائیوں سے اس کے لیے کام کر رہے تھے اور بالا آخر یہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کارترپور کوریڈور کے افتتاحی پیشکش کی اور اسی طرح بھارت کی طرف سے مثبت اشار ہ ملا جس سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینے میں بہت سنجیدہ ہیں۔نہوں نے کہا کہ دنیا میں تمام عقائد اور مذاہب امن اور بھائی چار ے کا پیغام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’ہر روز ہم پاکستان کے لیے دعا کرتے ہیں، ہم کوئی دوسری صورت اختیار نہیں کرسکتے کیونکہ ہمارے مقدس مقامات وہاں ہیں جبکہ پاکستان پنجابی ثقافت اور لٹریچرکا اہم ذریعہ ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’یہ صرف پاکستانیوں یا بھارتیوں کی خواہش نہیں جو دنوں ممالک میں اچھے تعلقات چاہتے ہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود امن کے خواہاں افراد کی یہی خواہش ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں موجود سکھ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی انہیں ان کے مقدس مقامات پر جانے سے روکتی ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.