گاندربل کی نہر میں ڈوب کر نوجوان لقمہ اجل
سرینگر /05اگست /
وادی کشمیر میں گرمیوں کے ایام میں غرقابی کے بڑھتے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور تازہ واقعہ میں وسطی ضلع گاندربل کے مونہ گام با با کنال میں ایک نوجوان نہانے کے دوران ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔
نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے بابا کینال مونہ گام میں نہانے کے دوران نالہ میں ڈوب کر نوجوان لقمہ اجل بن گیا ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نوجوان جس کی شناخت عاقب احمد لون ولد غلام قادر لون ساکن چٹرگل کنگن کے طور پر ہوئی کنال میں نہا رہا تھا اور اچانک وہ اس میں ڈوب گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا اور نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد گئی ہے ۔
Comments are closed.