گاندربل پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین مقدمات میں سزا سنائی/ ایس ایس پی گاندربل

ریاض بٹ

گاندربل پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تین اہم مقدمات میں سزا سنائی ہے کی بات کرتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل راگھو ایس نے بتایا کہ ٹرائل کے دوران تمام مقدمات میں ملزمان کے خلاف الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ضلع پولیس ہیڈ کواٹر گاندربل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل راگھو ایس نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے جرائم کی روک تھام اور عوامی تحفظ میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے میں تین اہم مقدمات میں سزائیں حاصل کیں۔ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس نے اغوا، عصمت دری اور این ڈی پی ایس جیسے سنگین جرائم کے تین مقدمات میں سزائیں سنائیں۔انہوں نے کہا ”پہلا معاملہ ایف آئی آر 67/2017آر پی سی پولیس اسٹیشن کنگن میں ہے جس میں اغوا اور عصمت دری شامل ہے۔

اس معاملے میں مجرم کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس میں 363 کے تحت جرم کیلئے 7 سال اور 376 کے لیے 7 سال اور بالترتیب 10000 اور 25000 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی“۔انہوں نے کہا کہ سزا ساتھ ساتھ چلے گی۔ اسی طرح دوسرے کیس میں ایف آئی آر نمبر 136/2029میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں پوسکو کے تحت اغوا اور عصمت دری کے الزام میں مجرم کو "اغوا کے جرم میں 20 سال اور 7 سال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی ہے اور سزا الگ سے چلے گی جس کا مطلب ہے کہ یہ 27 سال قید ہوگی۔ایس ایس پی نے بتایا کہ تیسرے کیس میں چار ماہ میں سزا سنائی گئی اور ملزم کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ٹرائل کے دوران تمام مقدمات میں ملزمان کے خلاف الزامات عائد کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا ”جب عدالت کو ریکارڈ پر کافی مواد ملا اور وہ استغاثہ سے مطمئن تھی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا“۔ایس ایس پی نے تحقیقاتی اور پراسیکیوشن ٹیموں سمیت پولیس ٹیموں کے پیشہ ورانہ طرز عمل کو سراہا۔

Comments are closed.