گاندربل میں پاور کنال سے خاتون کی لاش برآمد،تحقیقات شروع
گاندربل، 09 فروری
وسطی ضلع گاندربل کے گنڈ علاقے میں جمعہ کو ایک خاتون پاور کنال میں مردہ پائی گئی
حکام نے بتایا کہ لاش کو کچھ مقامی لوگوں نے دیکھا، جنہوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں لاش کو نہر سے نکالا گیا اور طبی قانونی کارروائیوں کے لیے ٹراما ہسپتال کنگن لے جایا گیا۔
اس کی شناخت حسینہ بیگم (57) زوجہ فاروق احمد ساکنہ ہکنار گنڈ کے طور پر کی گئی ہے۔
Comments are closed.