گاندربل میں ٹریفک نظام درہم برہم، جگہ جگہ ٹریفک جام سے لوگ پریشان ،حکام کی لاپروائی کا شاخسانہ

ریاض بٹ

وسطی ضلع گاندربل میں جگہ جگہ ٹریفک جام کے نتیجے میں مسافروں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ضلع میں ٹریفک کی بدحالی اس قدر عوام کے لیے درد سر بنی ہوئی ہے کہ آئے دن ناگ بل، دودرہامہ، بی ہامہ کے بازاروں میں درجنوں بھر مسافروں سے بری گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ جاتی ہے۔ غلام احمد نامی ایک مقامی شہری نے کہا کہ ناگ بل دودرہامہ اور بی ہامہ بیٹس پر ٹریفک اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا جو اثرو رسوخ والے افراد کو ان ڈیورشن بیٹس سے آسانی سے گزر نے دیتے ہیں جبکہ مسافروں سے بھری گاڑیوں کو کئی گھنٹوں ٹریفک جام میں گزرنا پڑتا ہے۔

Comments are closed.