گاندربل میں نقب زنی کا معمہ حل ،نقب زن 24 بیٹریوں سمیت گرفتار / پولیس

سرینگر /28جون / ریاض بٹ

گاندربل میں پولیس نے چوری کا معاملہ حل کرتے ہوئے ایک نقب زن کی گرفتاری عمل میںلائی اور اس سے 24بیٹریاں ضبط کر لی ۔

پولیس بیان کے مطابق 15جون کو پولیس اسٹیشن کنگن کو سب ڈویژنل منیجر بی ایس این ایل گاندربل کی طرف سے ایک تحریری درخواست موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ کچھ نامعلوم افراد نے رات کو مامار میں واقع بی ایس این ایل ٹاور سے 24 نمبر بیٹریاں چوری کر لیں۔

اس سلسلے میں، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 49/2024، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پولےس کنگن میں درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔

ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتاکی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن مظفر جان کی نگرانی میں، ایس ایچ او پی ایس کنگن کی قیادت میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تاکہ چوری میں ملوث مجرموں کو پکڑا جاسکے۔ تفتیش کے دوران اور تکنیکی ثبوتوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے، ایک ٹاٹا موبائل گاڑی رات کے اوقات میں واردات کی جگہ پر گھومتی ہوئی پائی گئی، جہاں چوری ہوئی تھی۔

مذکورہ گاڑی کی تمام ضروری تفصیلات کی تصدیق کی گئی جس کے ذریعے پولیس پارٹی نے ایک شخص نذیر احمد ڈار ولد سنہ و اللہ ڈارساکن رکھ ہائیگام سوپور حال پشواری نائدکھائی کو متذکرہ ٹاٹا موبائل گاڑی سمیت گرفتار کیا۔ پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے اور اس کے کچھ ساتھےوں کی گینگ نے مل کر جرم کیا ہے۔

اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے بعد میں چوری شدہ بیٹریاں سوپور میں ایک کبڈی کو فروخت کیں۔ تمام 24 چوری شدہ بیٹریاں برآمد کی گئیں اور ان کے ساتھ دو گاڑیاں جیسے مہندرا ور ماروتی کار ضبط کرلی گئی۔جو کہ جرائم مےں استعمال ہوئی تھی اس کےس کی مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Comments are closed.