گاندربل میں ریچھ کے حملے میں معمر شہری زخمی
سری نگر، 22جولائی
وسطی ضلع گاندربل کے جنگلی علاقے میں ریچھ کے حملے میں معمر شہری شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر کے روز گاندربل کے جنگلی علاقے میں ریچھ نے معمر شہری جس کی شناخت غلام نبی ڈار کے بطور ہوئی ہے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اورا س کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ وائلڈ لائف محکمہ کی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور ریچھ کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے۔یو این آئی
Comments are closed.