گاندربل میں دکاندار پر تیز دھار والے ہتھیار سے حملہ کرکے موت کی آغوش میں پہنچایا گیا

سرینگر /18مئی

گاندربل ضلع کے پیر پورہ کچن علاقے میں ایک دکاندار کو اس کی دکان پر چاقو مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ بعد دوپہر علاقے میں دکاندار پر تیز دھار چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔دکاندار کی شناخت فیاض احمد ڈار ولد غلام حسن ڈار ساکنہ پیر پورہ کچھن کے بطور ہوئی اور اسے شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے سکمز صورہ پہنچایا گیا جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گیا ۔

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے اور ملزم کی تلاشی جاری ہے

Comments are closed.