گاندربل میں حزب المجاہدین کا گروہ بے نقاب ؛ پولیس نے ایک جنگجو اور تین معاون کاروںکیخلاف چار چ شیٹ داخل کیا
سرینگر/11مارچ/سی این آئی// گاندربل پولیس نے ایک جنگجو اور جنگجوئوں کے تین معاون کاروںکے خلاف عدالت مجاز کے روبرو چالان پیش کیا۔سی این آئی کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 14دسمبر 2020کو حزب المجاہدین کے گروہ جوکہ تین نوجوانوں ارشید احمد خان ولد محمد الطاف خان، ساکن وائل وڈر ،ماجد رسول راتھر ولد غلام رسول ساکن بیہامہ اور محمد آصف نجار ولد عبدلزاق نجار ساکن بیہامہ گاندربل پر مشتمل تھا کو گاندربل پولیس نے نے نقاب کیاتھا۔ یہ تینوں پاکستان میں مقیم کشمیری جنگجو د فیاض احمد خان ولد عبدل داوود خان ساکن گٹلی باغ کے ساتھ رابطے میں تھے اور انہیں ضلع بھر میں عسکری اور تخریبی سرگرمیوں کو سرانجام دینے کیلئے سرحد پار سے ہی حکم ملتا تھا۔ان کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر 199/2020متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پولیس گاندربل درج کیا گیاتھا ۔ ان کے قبضے سے تین ہیڈگرنیڈ بھی برآمد ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کی حکومت سے قانونی چارہ جوئی کی منظوری حاصل کرنے کے بعد 4ملزمان کے خلاف عدالت مجاز کے روبرو چالان پیش کیا گیا۔
Comments are closed.