گاندربل میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت دوسرا زخمی

سری نگر، 2 اگست

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بٹہ وینہ علاقے میں جمعہ کی صبح بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے بٹہ وینہ میں جمعہ کی صبح دو نوجوانوں کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں کو فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت 23 سالہ پیر سہیل ولد بہاوالدین کے طور پر کی گئی جبکہ زخمی کی شناخت 24 سالہ عنایت اللہ ساکن ڈانگر پورہ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Comments are closed.