گاندربل میں آگ کی ہولناک واردات، ہوٹل سمیت تین دھانچے خاکستر

لاکھوں روپے مالیت کا املاک تباہ

سرینگر/22مارچ: وسطی ضلع گاندربل کے مضافاتی علاقہ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں تین ڈھانچے جل کر خاکستر ہو گئے ہیں ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کلن گنڈ گاندربل علاقے میں اتوار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک درزی کے دکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی ۔ عین شاہدین کے مطابق آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل سمیت مزید دو ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی اگرچہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا گیا جنہوں نے جائے واردات پر پہنچ کر مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ تب تک ہوٹل اور درازی کے دکان سمیت تین ڈھانچے جل کر خاکستر ہو گئے ۔ بتا یا جاتا ہے کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ ادھر پولیس نے معاملے کی نسبت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے اور آگ کس طرح سے لگی اس کی وجوہات جانے کیلئے کارروائی شروع کی گئی ہے ۔

Comments are closed.