گاندربل میں آتشزدگی، بینڈ سا مل خاکستر

سری نگر، 21 اگست

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک بینڈ سا مل مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔

ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے تولہ مولہ علاقے میں محمد اکبر بابا اور فاروق احمد کی بینڈ سا مل میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے اس کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس اور پولیس جائے واردات پر پہنچے اور آگ کو قابو کرنے کی کوششوں میں جٹ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں مل پوری طرح خاکستر ہوگئی جبکہ اس میں موجود لکڑی بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔
آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واردات میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Comments are closed.