گاندربل: ریچھ کے حملے میں مقامی شہری زخمی

سری نگر،21جولائی

وسطی ضلع گاندربل کے منی گام علاقے میں ریچھ کے حملے میں مقامی شہری شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح منی گام گاندربل میں اس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب ریچھ نے 44سالہ بشیر احمد چوپان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ۔

معلوم ہوا ہے کہ چیخ و پکار کی صدائیں بلند ہونے کے ساتھ ہی آس پاس رہائش پذیر لوگ گھروں سے باہر آئے اور بشیر احمد چوپان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق سب ضلع ہسپتال میں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد مذکورہ شخص کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ہے۔

Comments are closed.