کیرن سیکٹر میں درندازی کی کوشش میںمارے گئے ملی ٹنٹوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط / فوج

سرینگر /15جولائی /

کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں درندازی کی کوشش کو ناکام بناکر تین ملی ٹنٹوں کی ہلاکت کے بعد فوج نے دعویٰ کیا کہ مارے گئے ملی ٹنٹوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے ملی ٹنٹوں کا ارادہ جموں کشمیر میں داخل ہو کر امن کو خراب کرنے کا تھا ۔

میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 268 بریگیڈ کیران سیکٹر کے کمانڈر این ایل کرکرنی نے کہا کہ آپریشن دھنش ایک اہم کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن، جس میں کپواڑہ پولیس نے مشترکہ کوششوں میں حصہ لیا، نے کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازی کی ایک کوشش کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔آپریشن کے نتیجے میں اسلحہ اور گولہ بارود کا کافی ذخیرہ برآمد ہوا، جس میں تین AK47 رائفلیں، چار پستول اور چھ ہینڈ گرنیڈ شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ پاکستانی نشان والے سگریٹ اور کھانے پینے کی اشیاءضبط کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مارے گئے ملی ٹنٹوں کا مقصد وادی میں امن کو درہم برہم کرنا تھا خاص طو ر پر وہ امرناتھ یاترا کو نشانہ بنانے کیلئے آئیں تھے لیکن مشترکہ فورسز نے ان کی کوششوں کا مو¿ثر طریقے سے مقابلہ کیا۔کمانڈر کرکرنی نے خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز کے درمیان چوکسی اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور سرحد کے پار سے جو بھی کوشش ہو گی اس کو بھر وقت ناکام بنانے کیلئے فوج چوکس ہے ۔

Comments are closed.