کیرن سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام،3 ملی ٹنٹ ہلاک:فوج

سری نگر،14جولائی

سرحدی ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔جس دوران 3 ملی ٹنٹ مارے گئے

سرینگر نیشن دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :’فوج نے اتوار کے روز کیرن سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنایا ہے۔‘جس دوران 3 ملی ٹنٹ مارے گئے

انہوں نے کہا علاقے میں آپریشن جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
بتادیں کہ جموں صوبے میں ملی ٹینٹ حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے بیچ پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ۔
ایل او سی پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

Comments are closed.