سرینگر08مارچ : بھارت میں کروناوائرس سے متاثرین کی تعداد میں بدتریج اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیرالہ میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد کروناوائرس کے شکار ہونے کے ساتھ ہی جموں کشمیر سمیت بھار ت میں 19کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد 55تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو مختلف ہسپتالوں میں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کے نمونے آنے ابھی باقی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھار ت میں بھی کروناوائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور اب تک 55افراد اس وائرس کے شکار ہوچکے ہیں ۔ ادھر کیرالہ میں ایک کنبے کے 5 لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثرہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس خطرناک وائرس (COVID 19) سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 55تک جاپہنچی ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق کنبے کے تین لوگ حال ہی میں اٹلی سے لوٹے تھے جہاں کورونا وائرس کافی پھیلتا جارہا ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر 5 لوگوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ سبھی متاثر افراد کو پٹنم تھٹا جنرل اسپتال میں الگ اور نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ سنیچر کی رات کو ان کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔اس ضمن میں کیرالہ کے وزیر صحت کے کے شیلجا نے بتایا کہ اس کنبے نے ایئرپورٹ پر اپنی سفر کی جانکاری نہیں دی تھی۔ اور اسی وجہ سے اس نے جانچ بھی نہیں کرائی تھی۔ انہوں نے کہا، وہ شروعات میں اسپتال میں داخل ہونے کیلئے بھی تیار نہیں تھے۔ ہمیں انہیں اسے کیلئے منانا پڑا۔ اس کے بارے میں وزیر صحت نے کہا، بچے اور اس کے والدین حال ہی میں اٹلی سے لوٹے تھے۔ وہاں سے لوٹنے کیبعد انہوں نے کچھ رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی، ان کے رشتے دار ہی بیماری کی علامت دکھنے کے بعد اسپتال پہنچے تھے اور انہیں آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، وہیں اٹلی سے لوٹے کنبے کو بھی بعد میں الگ۔الگ رکھا گیا۔اس سے پہلے بھی ریاست میں تین لوگ وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے ووہان شہر سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہے ان تینوں طلبا کو علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔ادھر جموں کشمیر سمیت بھارت بھر میں کروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 55تک پہنچ چکی ہے تاہم ابھی تک اس وائرس سے بھارت میں کوئی اموات نہیں ہوئی ادھر ملک کے مختلف ہسپتالوں میں ایک ہزار کے قریب افراد کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کے نمونوں کی حتمی رپورٹ ابھی آناباقی ہے ۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر کے دو افراد کے نمونے مثبت آنے کا شبہ ظاہر کیاجارہا ہے تاہم ان کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے جبکہ لہہ کے دو افراد وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.