پانچ مظاہرین پیلٹ لگنے سے زخمی ، دو صدر اسپتال سرینگر منتقل
جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں منگل کی شام اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیںہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقے سے شام دیر گئے سی آر پی ایف گاڑی گزر رہی تھی جس دوران نوجوانوں نے اس پر سنگبازی کی جس کے جواب میں فورسز اہلکاروں نے پیلٹ فائرنگ کی ۔ پیلٹ لگنے سے پانچ مظاہرین زخمی ہو گئے جن میں سے دو کو شدید زخمی حالت میں سرینگر کے صدر اسپتال علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا گیا ۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہے ۔
Comments are closed.