کھٹوعہ حملہ: 4فوجی اہلکار از جاں ، 6دیگر شدید طو رپر زخمی
سرینگر /08جولائی /
جموں کے کھٹوعہ مضافات میں فوجی گاڑی پر ملی ٹنٹ کے حملے میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ چھ دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے ۔ حملے کے بعد پورے علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے اور ممکنہ طور پر علاقے میں چھپے بیٹھے ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے تلاشی کارورائی بڑے پیمانے پر وسیع کرد ی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کھٹوعہ جموں کے بڈ نوٹہ علاقے میں مسلح ملی ٹنٹوں نے ایک فوجی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے سے گزر رہی تھی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے سے فوج کی ایک گاڑی جا رہی تھی جس پر وہاں چھپے بیٹھے ملی ٹنٹوں نے فائرنگ کی اور ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں 10فوجی اہلکار زخمی ہو گئے جن کو فوجی اسپتال علاج کیلئے منتقل کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ واقعہ کے ساتھ ہی علاقے کا گھیر ہ تنگ کر دیا گیا اور وہاں سیکورٹی فورسز نے مورچہ زن ہوکر جوابی کارروائی کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے میں زخمی تمام فوجی اہلکاروں کو اسپتال علاج کیلئے پہنچایا گیا تاہم وہاں دس میں سے 4زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا جبکہ چھ دیگر اہلکاروں کا علاج جاری ہے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ابتدائی فائرنگ کے ساتھ ہی خاموشی چھا گئی جس کے بعد آپریشن وسیع کر دیا گیا اور علاقے میں چھپے بیٹھے ملی ٹنٹوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے اضافی کمک طلب کر لی گئی جبکہ ساتھ ہی ڈرون خدمات بھی استعمال کی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مسلح ملی ٹنٹوں نے علاقے میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دس اہلکار زخمی ہو گئے ۔
انہوں نے کہا کہ ملی ٹنٹوں نے پہلے گاڑی پر گرینیڈ داغا جس کے بعد شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دس اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے چار بعد میں اسپتال میں دم توڑ بیٹھے ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی فوجی اہلکار کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔
Comments are closed.