کھلاڑیوں کی شاندار صلاحیتوں اور لگن کی تعریف اور کھلاڑیوں کی ضروریات کو اوّلیت دینے کےلئے پُر عزم / لیفٹنٹ گورنر
جموں/22مارچ
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموںیونیورسٹی کے جمنازیم ہال میں 84ویں قومی اور بین رِیاستی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو مبارک باد پیش کی اور ان کے ساتھ بات چیت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے قومی اور بین الاقوامی میدانوں میں کھلاڑیوں کے کارناموں پر فخر کا اِظہار کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم واقعی اَپنے کھلاڑیوں کی شاندار صلاحیتوں ، ہمت ، قربانی اور لگن کی تعریف کرتے ہیں اور کھلاڑیوں کی ضروریات کو اَوّلیت دینے کے لئے پُر عزم ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بڑی تبدیلی ہمیشہ چھوٹے قدم سے شروع ہوتی ہے ، یہ وہی جو ہم کھیلوں سے سیکھتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی توانائی اور میدان میں کمائی گئی عزت کو نئی تحریک دے رہی ہے اور ہمارے کھلاڑی سماجی تبدیلی اور سماجی اِنضمام میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے جموںوکشمیر کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو تبدیل کرنے میں حاصل کئے گئے سنگ میلوں کا اشتراک کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر کھیلوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں اَپنی حقیقی صلاحیت کو محسوس کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ہرشعبے میں نئے کھلاڑی اُبھر رہے ہیں ، تمام رُکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں اور چھوٹے شہروں اور دیہاتوں کے نوجوان اَپنے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم جموںوکشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید ترین بنیادی ڈھانچہ ، سہولیات ، کوچنگ اور مواقع فراہم کرنے میں کامیا ب رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ٹیبل ٹینس کے نوجوان کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ شرتھ کمل ، موما داس اور مانیکا بترا جیسے کھلاڑیوں سے تحریک لیں اور بین الاقوامی چمپئن شپ میں ملک کا نام روشن کریں۔
اُنہوں نے کہا،” میں تمام کھلاڑیوں سے سپورٹس مین شپ کے جذبے کے ساتھ مقابلہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں ۔ آپ کا مقصد نوجوانوں کو نیا جوش ، نئی شناخت اور سماج اور قوم کو اُمید دینا چاہئے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اَرجن ایوارڈز ، کھیل رتن اور ڈرونا چاریہ ایوارڈز کی موجودگی یقینی طور پر چمپئن شپ میں حصہ لینے والے دیگر کھلاڑیوں کے حوصلے اور اعتماد کو بلند کرے گی۔
اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر اور سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود سرمد حفیظ نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا اور جموںوکشمیر یوٹی میں گذشتہ دو برسوں میں تیار کردہ کھیل سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں بتایا۔
چمپئن شپ میں ملک بھر سے 900 کے قریب کھلاڑی حصہ رہے ہیں۔
اِس موقعہ پر وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر امیش رائے ، اے ڈی جی پی جموں ایس مکیش سنگھ ، سیکرٹری جے اینڈ کے سپورٹس کونسل محترمہ نزہت گل ، ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے اراکین اور کھیلو ں کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔
Comments are closed.