کھاگ بڈگام میں اخروٹ کے درخت سے گر کر شہری لقمہ
بڈگام /11ستمبر / ٹی آئی نیوز
بڈگام کے کھاگ علاقے میں 45 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر ہلاک ہو گیا۔
عین شاہدین کے مطابق عبدالحمید شیخ نامی ایک شخص اپنی رہائش گاہ کے قریب درخت سے گر کر بری طرح زخمی ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد شیخ کی حالت بگڑ گئی اور انہیں جے وی سی سرینگر منتقل کیا گیا، بدقسمتی سے انہیں پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا۔
دریں اثنا، پولیس نے ایک مقدمہ درج کر لیا اور واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Comments are closed.