کچھ لوگ جموں و کشمیر میں امن کو ہضم نہیں کر سکتے، اگلے دو تین ماہ میں حالات دوبارہ معمول پر آ جائیں گے/منوج سنہا

سرینگر /24جولائی

کچھ لوگوں کو جموں کشمیر میں امن ہضم نہیں ہوتا ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اگلے دو تین ماہ میں حالات دوبارہ معمول پر آ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ کی جانب سے پیش کردہ بجٹ غریبوں اور عوام کے مفاد میں ہے جس کا مقصد جموں و کشمیر کے خدشات کو دور کرنا جبکہ اس سے کاشتکاری کو فروغ دینا اور معاش کے مواقع کھولنے کیلئے راستہ صاف ہو جاتا ہے ۔

سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا ”یہ سچ ہے کہ کچھ لوگ سکون کو ہضم نہیں کر سکتے۔ ماضی میں بھی ان سے نمٹا گیا اور اسی کے مطابق نمٹا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ اگلے دو سے تین مہینوں میں صورتحال دوبارہ معمول پر آجائے گی“

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کردہ بجٹ خاص طور پر سیاحت کے شعبے کا احاطہ کرتا ہے لیکن کچھ لوگ جموں و کشمیر میں پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Comments are closed.