کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب 2 جنگجو مارے گئے: پولیس

سری نگر، 13 جون

پولیس نے منگل کو کہا کہ شمالی ضلع کپواڑہ کے مژھل کے ڈوبنار علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب ایک تصادم میں دو جنگجو مارے گئے

کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ عسکریت پسند پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں مارے گئے۔

پلولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ” کپواڑہ ضلع کے ڈوبنار مژھل علاقے میں فوج اور کپواڑہ پولیس کے مشترکہ آپریشن میں دو ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا گیا

انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے

Comments are closed.