کپواڑہ میں ولیج لیول ورکر 20ہزار روپے کی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

سرینگر /20اگست /
رشوت خور ملازمین کیخلاف اینٹی کورپشن بیورو کی کارورائی جاری ہے اور تازہ واقعہ میں اے سی بی کی ٹیم نے دیہی ترقی کے محکمہ کے ایک ولیج لیول ورکر کو پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت فوائد دینے کے عوض رشوت مانگنے اور قبول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔

معلوم ہوا ہے کہ نذیر احمد میر ولد غلام رسول میر ساکنہ کرالپورہ کپواڑہ نے بلاک رمحال ویلگام پنچایت کوکروسہ میں تعینات محمد اکبر بٹ ولد محمد اکبر بٹ سے 20 ہزار روپے رشوت طلب کی اور قبول کی۔

اینٹی کورپشن بیورو کی ٹیم نے موقعہ پر ہی وی ایل ڈبیلو کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا اورآزاد گاہوں کی موجودگی میں رقم بھی ضبط کر لی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کرد ی گئی ہے ۔

Comments are closed.