کپواڑہ میں مشہور زیارت گاہ کے قریب معمر خاتون نالے میں ڈوب کر لقمہ اجل

کپواڑہ /24اکتوبر / ٹی آئی نیوز

سرحدی ضلع کپواڑہ کی مشہور زیارت حضرت مقمی شاہ والی ؒکے قریب ایک معمر خاتون ناگ میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئیں
معلوم ہوا ہے کہ صبا بیگم زوجہ مرحوم مولوی غلام محمد پیرزادہ جس کی عمر قریب 66سال کی تھیصبح 4 بجے کے قریب غسل کے دوران پانی میں گر گئی جس دوران اس کی موت واقع ہوئی ۔
پولیس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی لاش کو بعد میں نکالا گیا اور آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

Comments are closed.