کپواڑہ میں فزیکل ٹریننگ کے دوران سی آر پی ایف اہلکار بے ہوش ہونے کے بعد فوت
سرینگر /21مارچ / ٹی آئی نیوز
ضلع پولیس لائنز کپواڑہ میں فزیکل ٹریننگ کے دوران سی آر پی ایف اہلکار بے ہوش ہونے کے بعد فوت ہو گیا
حکام نے بتایا کہ 162 بٹالین کا سی آر پی ایف کانسٹیبل سری جیت جے معمول کے پی ٹی کے دوران بے ہوش ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ اہلکار کو فوری طور پر جائے وقوع سے ایس ڈی ایچ کپوارہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
Comments are closed.