کپواڑہ میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد :بی ایس ایف

سرینگر/20مارچ

سرحدی ضلع کپواڑہ کے رانگوار علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔

بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد بارڈر سیکورٹی فورس اور آرمی نے کپواڑہ کے رانگوار علاقے میں مشترکہ طورپرتلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے کہاکہ تلاشی آپریشن کے دوران پستول ، ایک میگزین،29گولیوں کے راونڈ ، اے کے رائفل، میگزین ، 4سو اے کے گولیوں کے راونڈ، دو کیمونکشن سیٹ ،ایک آئی ای ڈی، ہینڈ گرینیڈ اوردوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔

Comments are closed.