کپواڑہ میں آگ کی ہولناک واردات 8 دکانیں خاکستر
سری نگر،13نومبر
جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ کے شاٹھ پورہ ہائی ہامہ میں شبانہ آتشزدگی کی واردات کے دوران ایک درجن کے قریب دکانیں خاکستر۔آگ کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیائ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔اطلاعات کے مطابق کپواڑہ کے شاٹھ پورہ ہائی ہامہ میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً اپنے متصل متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی جانب سے گر چہ فوری طورپر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی گئی تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران کم از کم آٹھ دکانوں کو نقصان پہنچا۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاءراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
Comments are closed.