کپواڑہ: ریچھ کے حملے میں 50 سالہ شہری زخمی

سری نگر،

سرحدی ضلع کپواڑہ کے کھر ہامہ لولاب میں ریچھ کے حملے میں معمر شہری شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز کھر ہامہ لولاب میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ریچھ نے 50سالہ یوسف میر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

دریں اثنا محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے ریچھ پر قابو پانے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے ہیں۔

یو این آئی

Comments are closed.