کپواڑہ حادثات میں2 فوجی جاں بحق

سری نگر23 ستمبر

سرحدی ضلع کپواڑہ میں دو الگ الگ حادثات میں دو فوجی جوان جاں بحق ہوئے

اطلاعات کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ کے نوگام سیکٹر اور وتیان میں دو الگ الگ حادثات میں دو فوجی از جان ہوئے ہیں۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران سپاہی بنسود دیپک اور سپاہی سدارتھ چب جاں بحق ہوئے ہیں۔

دریں اثنا سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر لکھا :’کپواڑہ میں آپریشنل ڈیوٹی کے دوران دو جوان شہید ہوئے ہیں۔ ‘
چنار کور نے سوگوارخاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Comments are closed.