کپواڑہ اور گاندربل میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری
سری نگر، 29 جنوری
جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر کپواڑہ اور گاندربل میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تازہ برف باری کے بعد کپواڑہ اور گاندربل کے پہاڑی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم درجے کے برفانی تودے گرآنے کا امکان ہے۔
انہوں نے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں جانے سے احتراز کریں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں۔
Comments are closed.