پاکستانی فوج نے پھر کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ، منہ توڑ جواب دیا گیا /دفاعی ذرائع
سرینگر21دسمبر: سرحدی ضلع کپوارہ کے جمہ گنڈ سرحدی پٹی پر پاکستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک اور سپاہی زخمی ہوا جس کو فوری طور پر آرمی ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ اس دوران فوجی ذرائع نے پاکستانی فوج پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے سنیئپر رائفل کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی فوجی آفسیر کونشانہ بناکر ہلاک کردیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق چند دنوں کی خاموشی کے بعد آج ایک بار پھر ہندوپاک سرحد پر گولیوں کی گن گرج سنائی دی جس میں ایک فوجی آفسیر ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے جمہ گنڈ سرحدی پٹی پر تعینات فوج کی 2/8جی آر پوسٹ پر تعینات دو فوجی افسران جے سی او سوبیدار گمار تھاپا اور سوبیدار رما تھاپا پاکستانی فوج کی جانب سے چلائی گئی گولیوں کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر درگمولہ فوجی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر جے سی او سوبیدار گامر تھاپہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ اس واقع کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایس پی کپوارہ امبرکار شری رام دنکار نے جے سی او کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی مکمل تفصیلات ہم تک نہیں پہنچی ہے ۔ ادھر دفاعی ترجمان کے ذرائع نے بتایا کہ سرحدی ضلع کپوارہ میں تعینات فوج کے دو افسران کو پاکستانی فوج نے سنیپر رائفل سے نشانہ بناکر زخمی کیا جن میں سے ایک چل بسا اور دوسرے فوجی افسر کو سرینگر کے ملٹری ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کے روز بعد دوپہر پاکستانی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکی پر فائرنگ کی تاہم بھارتی فوج نے بھی پاکستانی فوج کی فائرنگ کا معقول جواب دیتے ہوئے پاکستانی فوجی چوکیوں پر گولہ باری کی ۔
Comments are closed.