کٹھوعہ میں ہند پاک سرحد کے قریب دھماکہ کے بعد تلاشی آپریشن جاری
جموں /30مارچ / ٹی آئی نیوز
جموں کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں ہند پاک بین الاقوامی سرحد کے قریب زور دار دھماکہ کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے
حکام نے بتایا کہ بارڈر پولیس چوکی سانیال ہیرا نگر سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر کھیتوں میں کل رات 9.30 بجے ایک دھماکہ ہوا جس سے گاو¿ں والوں میں خوف وہراس پھیل گیا
انہوں نے بتایا کہ چونکہ یہ علاقہ بین الاقوامی ہند پاک سرحد سے صرف چار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ پولیس نے فوری طور پر سرچ آپریشن کیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا
Comments are closed.