کٹھوعہ میں چار افراد مشکوک حالت میں گرفتار
جموں،26 اگست
جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں فوجی کیمپ کے نزدیک مشکوک سرگرمیوں کی پادائش میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز کٹھوعہ بلاور میں فوجی کیمپ کے نزدیک چار افراد کی مشکوک نقل وحرکت دیکھی گئی ۔
ذرائع نے بتایا کہ حفاظت پر مامور اہلکاروں نے فوری کارروائی عمل میں لاکر انہیں دھر دبوچا۔معلوم ہوا ہے کہ گرفتار شدگان کی جامہ تلاشی کے دوران کوئی قابل اعتراض شئے برآمد نہ ہوئی۔
فوج کے سینئر آفیسران مذکورہ افراد سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔
Comments are closed.