کٹھوعہ میں ملی ٹینٹ معاون سمیت دو ملزمان کے خلاف پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج
جموں7جنوری
جموں کے کٹھوعہ میں ملی ٹینٹ معاون سمیت دو مجرموں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ملی ٹینٹ معاون محمد عباس ساکن دھار بلاور اور فرمان علی ساکن گوٹا راہو کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے دونوں کو کورٹ بلوال جیل منتقل کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ ملی ٹینٹ معاون عباس نہ صرف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے بلکہ اس کے خلاف کئی مقدمات بھی درج ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی مجسٹریٹ کی ہدایت پر دونوں کو پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کیا گیا
Comments are closed.