کٹھوعہ سڑک حادثے میں ایک شہری کی برسر موقع ہی موت واقع

جموں، 18 نومبر

ضلع کٹھوعہ میں ہفتے کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک شہری کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ میں ہفتے کے روز ایس پی آفس کے نزدیک ایک تیز رفتار گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شہری کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر کارروائی شروع کی ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں سڑک حادثوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے بلکہ سڑک حادثوں کا رونما ہونا ایک معمول بن گیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور سڑکوں کی خستہ حالت ان حادثات کے رونما ہونے کی بنیادی وجوہات ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ضلع ڈوڈہ کے عسر علاقے میں حالیہ سڑک حادثے میں 39 افراد کی موت جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔یو این آئی

Comments are closed.