کوکر ناگ میں بانہال کے نوجوان کی نعش بر آمد
سرینگر /21مارچ / ٹی آئی نیوز
جنوبی ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ میں بانہا ل سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوکرناگ کے وانٹہ نارڈ گاو¿ں میں کچھ راہگیروں نے ایک لاش پڑی دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا
پولیس ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر نعش اپنی تحویل میں لی اور اس کی شناخت مظفر احمد شان ولد عبدالغنی ساکنہ نوگام بانہال کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقا ت شروع کرد ی ہے
Comments are closed.