کوکر ناگ جھڑپ کی تحقیقات این آئی اے کو سونپی گئی

سرینگر،20دسمبر

ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکر ناگ علاقے میں ستمبر کے مہینے میں ہوئے ایک خونین تصادم کی تحقیقات کی ذمہ داری این آئی اے کو سونپ دی گئی ہے۔معلوم ہواہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے اس سلسلے میں مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کوکر ناگ انکاونٹر کی تحقیقات شروع کی ہے۔

این آئی اے نے یو اے پی اے کی مختلف دفعات کے تحت کیس درج کیا۔واضح رہے کہ 13ستمبر کو گڈول کوکر ناگ کے جنگلی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم میں تین اعلیٰ فوجی آفیسران سی او (کرنل)من پریت سنگھ ، میجر آشیش اور ڈی ایس پی ہمایو بٹ جاں بحق ہوئے تھے۔یو این آئی

Comments are closed.