کوکر ناگ جھڑپ : این آئی اے نے 19مرلہ اراضی منسلک کر دی
سرینگر / 03جنوری / ٹی آئی نیوز
ہلپورہ کوکرناگ جھڑپ کے کیس میں قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے علاقے کے ایک شہری کی 19مرلہ اراضی کو منسلک کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق این آئی کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہلپورہ علاقے میں کوکرناگ جھڑپ کے معاملے میں 19 مرلہ زمین کو ضبط کر لیا۔
حکام نے بتایا کہ جمعہ کی صبح این آئی اے کی ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر ہلپورہ میں 19 مرلے کی جائیداد کو ضبط کیا جو ہلپورہ کوکرناگ کے رہنے والے محمد اکبر ڈار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ جائیداد کوکرناگ جھڑپ کے ایک کیس کے سلسلے میں منسلک کی گئی ہے۔
Comments are closed.