کوکر ناگ اننت ناگ میں ملی ٹنٹوں کے معاون کارکن کی جائیداد منسلک

سرینگر /18جنوری /

ملی ٹنسی معاملات میں کارروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کوکرناگ علاقے میں ایک ملی ٹنٹ معاون کارکن کی جائیدار فرق کی ۔

جموں کشمیر پولیس نے اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں ایک ملی ٹنٹ معاون کی رہائشی املاک کو ضبط کرلیا۔اس سلسلے میں جاری ایک بیان کے مطابق ملی ٹنسی کے ماحولیاتی نظام کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری رکھتے ہوئے ضلع پولیس اننت ناگ نے متعلقہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ساتھ ٹینگہ پوا اننت کوکرناگ میں عبد ل سلام راتھر ولد محمد رمضان راتھر کی رہائشی املاک کو منسلک کیا۔پولیس نے بتایا کہ جائیداد کو کیس جو کہ پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں درج ہے کے سلسلے میں فرق کی گئی

۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ کیس کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ظہور احمد راتھرولد عبد سلام راتھر ملی ٹنتوں کے ساتھی کے طور پر کام کر رہے تھے اور ملی ٹنتوں کو خوراک، پناہ گاہ اور دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے تھے۔

Comments are closed.