کووڈ کے بڑھتے معاملات :گھبرانے کی ضرورت نہیں، صورتحال قابو میں / صوبائی کمشنر کشمیر
سرینگر /05اپریل / ٹی آئی نیوز
صوبائی کمشنر کشمیر کا کہنا ہے کہ جمو ں کشمیر میں کووڈ صورتحال قابو میں ہے اور عوام کو اس معاملے میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ کیسو ں میں زیادہ اضافہ ہونے کی صورت میں حکومت کی جانب سے نئی گائیڈ لائینز جاری کی جائے گی
سرینگر میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بیدھوری نے کہا کہ کووڈ معاملات میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے، لیکن صورتحال قابو میں ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ موسمی اتار چڑھاو¿ ہو سکتا ہے جیسا کہ ماضی میں دیکھا گیا تھا، لیکن ہم صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور جو لوگ علامات محسوس کرتے ہیں انہیں ٹیسٹ کے لیے جانا چاہیے۔
Comments are closed.